سدھو موسے والا قتل کیس، بھارت بھر میں چھاپے، آرگنائزڈ گینگز  ارکان گرفتار

Sep 12, 2022 | 13:06 PM

  ایک نیوز نیوز: سدھو موسے والا قتل کیس میں ملوث گینگز کے خلاف بھارت بھر میں این آئی اے کا آپریشن، 60 سے زائد مقامات پر چھاپے ، متعدد گرفتار، بھارتی وزیر داخلہ نے  ملک گیر آپریشن کا حکم دیا تھا۔

 رپورٹ کے مطابق عوامی گلوکارسدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگز کے خلاف بھارت میں  ملک گیرآپریشن کا آغاز کردیا گیا۔  دہلی پولیس کے سپیشل سیل میں درج کی گئی دو ایف آئی آرز پر تحقیقات کے نتیجے میں نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے لدھیانہ ، ہریانہ ، مشرقی پنجاب، راجستھان،  اور دہلی کے مختلف مقامات پر 60 سے زائد چھاپے مارے ہیں ۔

چھاپوں کے دوران لارنس بشنوئی، برار گولڈی،  نیرج باوانیا،  کالا جتھیدی، دیوندر بمبئیا، سنیل عرف ٹلو تاجپوریا، دل پریت،  کالا رانا، سکھ پریت عرف بدھا، ہروندر رندا، خوشحال چودھری ، روی راجگڑھ گینگز کے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے این آئی اے کی رپورٹ کے مطابق یہ آرگنائزڈ گینگ  کرائے پر قتل، بھتہ گیری، اغوا برائے تاوان، اسلحہ کی اسمگلنگ، منشیات کی تقسیم، ناجائز قبضے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔ یہ گینگز بھارت کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں