ڈالر بے قابو۔۔ روپے کی بے قدری زور پکڑگئی۔۔

ڈالر بے قابو۔۔ روپے کی بے قدری زور پکڑگئی۔۔
کیپشن: ڈالر بے قابو۔۔ روپے کی بے قدری زور پکڑگئی۔۔

ایک نیوز نیوز: ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا، امریکی کرنسی کی قیمت میں پھر 1 روپے 82 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر آج 1 روپے 82 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 229 روپے 82 پیسےہے۔

 انٹربینک میں 12 ستمبر تک ڈالرکا بھاؤ 11 روپے7 پیسے بڑھ چکا ہے۔

 دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ 50 پیسے بڑھ کر 236 روپے ہے۔  

عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض کی قسط موصول ہونے کے باوجود روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ کا تسلسل برقرار ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کے انڈیکس میں اضافہ اور مضبوطی ہے۔ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں ہے، آنے والے دنوں میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا۔