چور نواز شریف اور دہشتگرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہ کرو: عمران خان

Sep 12, 2022 | 12:09 PM

muhammad zeeshan

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

ایک نیوز نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ چور نواز شریف اور دہشتگرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہ کرو۔

خاتون جج کو دھمکیوں سے متعلق کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں کی جانب سے پوچھا گیا کہ خبریں آ رہی ہیں سابق امریکی سفارت کار سے ملاقات ہوئی جس پر عمران خان نے کہا کہ پتا نہیں اور بھی کیا کیا خبریں ہیں۔

نواز شریف اور الطاف حسین کے بعد عمران خان مائنس سے متعلق سوال پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف چور سے اور الطاف حسین ایک دہشت گرد سے میرا موازنہ نہ کرو۔

صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ خان صاحب آج کتنے خطر ناک ہوں گے؟ جس پر انہوں نے صرف ’بہت، بہت‘ کہا۔

عدالت سے روانگی کے وقت میڈٖیا ٹاک کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جیل کے اندر شہباز گل پر جنسی تشدد کیا جاتا ہے جوکہ ایک یونیورسٹی پروفیسر بھی ہے۔ وہ کوئی دہشتگرد یا قاتل نہیں۔لیکن پھر بھی ہر قسم کا تشدد کیا جاتا ہے۔ جیل سپرنٹنڈٹ نے بھی تشدد کی تصدیق کی ۔  پھر بھی شہباز گل کو ریمانڈ پر واپس انہی کے حوالے کردیا جاتا ہے جنہوں نے اس پر تشدد کیا ۔  اس سارے معاملے پر میں نے جب کہا کہ میں متعلقہ جج صاحبہ کیخلاف قانونی کارروائی کروں گا تو مجھ پر دہشتگردی کا پرچہ کاٹ دیا گیا۔ اگر یہ دہشتگردی ہے تو کسی کو بھی آپ دہشتگرد بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے قانون کا مذاق بنادیا۔ اپنے ملک کا مذاق بنادیا ہے۔ ساری دنیا میں خبریں چھپیں ہیں کہ عمران خان نے زیرحراست تشدد پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تو ان پر دہشتگردی کا پرچہ کاٹ دیا گیا۔ یہ پاکستان کی توہین ہے۔ یہ دہشتگردی کے قانون کی توہین ہے۔

 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-12/news-1662966463-3987.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-12/news-1662966463-1911.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-12/news-1662966463-6257.mp4

مزیدخبریں