برآمدات کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی

230 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے والا ٹماٹر 180 روپے میں فروخت ہورہا ہے
کیپشن: 230 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے والا ٹماٹر 180 روپے میں فروخت ہورہا ہے
سورس: google

ایک نیوز نیوز: پاکستان نے اپنے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران سے سبزیوں کی درآمدات کرلی ہے۔ جس کے بعد ملک میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے لیکن مہنگائی کی وجہ سے قیمتیں اب بھی آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں۔

گزشتہ ہفتہ 230 روپے  فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے والا ٹماٹر  180 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ جبکہ 5 کلو پیاز جو 620 روپے میں فروخت ہو رہا تھا اب 440 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

اسی طرح دوسری سبزیوں کی قیمتوں میں بھی نما یاں کمی آئی ہے۔  واضح رہے کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جسکی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا تھا۔

حکومت نے عوام کو سبزیوں کی قیمتوں میں ریلیف دینےکیلیے ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمدات کی اجازت دی تھی۔

اسلام آباد بازار کی ریٹ لسٹ کے مطابق  5 کلوگرام پیاز 440 روپے،5 کلوگرام آلو 340 روپے،  ایک کلوگرام لہسن 220 روپے، 1 کلوگرام ادرک کی قیمت 380 روپے، ایک کلوگرام تورئی 92 روپے، ایک کلو بھنڈی 84 روپے، ہری مرچ 252 روپے اور ایک کلو مٹر 240 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ ایک کلو لیموں 236 روپے اور شلجم 92 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔