پیراگون سوسائٹی کیس : ملزمان کی تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

پیراگون سوسائٹی کیس : ملزمان کی تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم
کیپشن: پیراگون سوسائٹی کیس : ملزمان کی تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

ایک نیوز نیوز: احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل تفتیش ہونے والےنئے ملزمان سے انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور نمبر نو نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت کی، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزم ندیم ضیاء کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ندیم ضیاء اور فرحان علی شامل تفتیش ہوچکے ہیں، کیا نیب حکام نیا چالان پیش کریں گے یا اس کے ساتھ دو ملزمان کا الگ چالان جمع کروایا جائے گا۔

نیب تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ دونوں ملزمان سے تفتیش میں چند روز لگ جائیں گے، ملزمان نے اپنے حلفی بیان میں کہا ہے کہ ان کے متاثرین سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

عدالت نے تفتیشی آفیسر کو تفتیش مکمل کرکے نئی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور ایک لیڈر حکومت پر حملے کر رہا ہے تاکہ وہ سیلاب متاثرین کے لیے کام نہ کرسکے۔

کیا ایسے حالات میں یہ نوٹنکی ٹھیک ہے، انہوں نے کہا کہ شوکت ترین نے ملک کو ڈیفالٹ کروانے کی سازش کی، سندھ میں ریلوے کو بحال کرنا ہے اس کے لیے آج سندھ جا رہا ہوں۔