ایک نیوز نیوز: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مفتاح کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی، شہباز شریف کا UN کا خطاب ایک بہانہ ہے، اصل میں نواز شریف کو منانا ہے، ن اورش کی سیاست آرپار ہو جائے گی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی، اگر 2 مہینوں تک سیلابی پانی نہیں نکالا تو گندم، کپاس اورگنے کی بوائی نہیں ہو پائے گی، پھر کسان کیا کرے گا اور غذائی بحران پیدا ہوگا۔
مفتاح کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔UNکا خطاب ایک بہانہ ہے،اصل میں نواز شریف کومنانا ہے۔ن اورش کی سیاست آرپار ہو جائےگی اورPDMالیکشن سے پہلےٹوٹ جائے گی۔اگر 2مہینوں تک سیلابی پانی نہیں نکالا تو گندم،کپاس اورگنے کی بوائی نہیں ہوپائےگی،پھر کسان کیا کرےگااورغذائی بحران پیدا ہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 12, 2022
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت 2 ہزار سے4 ہزار روپے فی من مقرر کرنا غریب کو گھاس کھانے پر مجبورکرنا ہے، سردیوں سے پہلے ہی گیس کی شارٹ فال شروع ہوگئی ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی چندے کی ایمانداری کی یقین دہانی کرائی جا رہی ہے، کوئی غیرملکی امداد ملی نہ ملکی امداد کی ساکھ ہے، عمران خان کی ٹیلی تھون دکھانے پر بھی پابندی ہے۔