ایک نیوز نیوز: ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان اور سری لنکا کے مابین میچ میں پاکستان 171 رنز کے تعاقب میں صرف 147 رنز سکور کرسکا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ایشیاء کپ کا فائنل 23 رنز سے جیت لیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔سری لنکا نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز سکور کیے۔ پاکستان کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف درکار ہے۔ جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری میچ کی پہلی اننگز کے 18ویں اوور کے اختتام تک سری لنکا نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 148 رنز بنا لیے تھے۔ محمد حسنین نے 19ویں اوور کی 5 گیندوں تک صرف 2 رنز دیئے جب سیٹ بیٹسمین راجا پکشے کا کیچ شاداب اور آصف علی نے ڈراپ کردیا۔ جس کے بعد آخری بال پر راجا پکشے نے آخری بال پر 6 لگا دیا۔ جس کے بعد نسیم شاہ کے آخری اوور میں راجا پکشے ایک چھکے اور چوکے کی مدد سے 14 رنز بنائے۔ اس سے قبل 18ویں اوور میں حارث رؤف کی بال پر بھی شاداب خان نے راجا پاکشے کا کیچ چھوڑا تھا جس پر 3 رنز لیے گئے تھے۔ اس طرح راجا پاکشے کا کیچ چھوڑنا پاکستان کو 23 رنز کا نقصان دے گیا اور پاکستان بھی 23 رنز کے مارجن سے فائنل ہار گیا۔ جس کے بعد سری لنکا نے چھٹی بار ایشیاء کپ جیت لیا۔