ایک نیوز نیوز: ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دیدی۔ اس طرح سری لنکا چھٹی مرتبہ ایشیاء کپ کا فاتح بن گیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 20 اوور میں 171 رنز کا ہدف دیا۔ جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 147 رنز ہی بنا سکی۔
58 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ کرنے کے بعد بھی سری لنکن ٹیم کے170 رنز بنانے پر سوشل میڈیا صارفین نے بابر کی کپتانی پر سوال اٹھا دیے۔
بابر نے سری لنکا کے خلاف اننگز میں پورے ٹورنامنٹ میں شاندار بولنگ کرنے والے محمد نواز کو صرف ایک اوور دیا جس میں انہوں نے 3 رنز دیے۔
Today Babar done a very poor #captaincy
— syed muhammad hadi (@hadishah12451) September 11, 2022
The Player #Nawaz Who just given 3 Runs and got 1 #wicket Then why you have not given the over again? pic.twitter.com/BmZ7QbWE8G
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بابر نے محمد حسنین کے اوورز میں مسلسل پٹائی ہونے کے باوجود نواز سے اوور کیوں نہیں کرائے؟ اور اسی وجہ سے سری لنکن ٹیم بڑا ٹوٹل اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔
Two times Man of the Match bowled only one over in final... someone please explain this captaincy.#AsiaCup2022Final pic.twitter.com/lqdoEsrpKT
— Talha Hassan ???????? (@khattaks528) September 11, 2022
ایک صارف نے لکھا کہ کوئی مجھے سمجھائے کے محمد نواز کو صرف ایک اوور کیوں دیا گیا؟