ایشیاء کپ میں پاکستان کی شکست پر شعیب ملک کا سخت ردعمل آگیا

ایشیاء کپ میں پاکستان کی شکست پر شعیب ملک کا سخت ردعمل آگیا
کیپشن: Shoaib Malik reacted strongly to Pakistan's defeat in the Asia Cup(file photo)

ایک نیوز نیوز: ایشیاء کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان کی بدترین شکست پر پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر شعیب ملک کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ 

ایشیاء کپ کے فائنل مقابلے میں سری لنکا پاکستان کو 23 رنز سے شکست دیکر چھٹی بار ایشیئن چیمپیئن بن گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شعیب ملک نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ 'ہم دوستی، پسند اور ناپسند کے کلچر سے کب باہر نکلیں گے؟ انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ بھی ہمیشہ ایمانداروں کی مدد کرتا ہے۔