پولیس کا گرفتاری کے دوران خواتین اور بچوں پر تشدد

پولیس کا گرفتاری کے دوران خواتین اور بچوں پر تشدد
شورکوٹ میں تھانہ سیٹلائٹ پولیس کا بغیر کسی لیڈی کانسٹیبل ملزم کے گھر پر چھاپہ،اے ایس آئی فخرنول کا ساتھی پولیس اہلکاروں کے ساتھ خواتین اور بچوں پر تشدد، خواتین اور بچے مدد کو پکارتے رہے۔

(ایک نیوز نیوز) اے ایس آئی فخر نول نے ساتھی پولیس اہلکاروں کے ساتھ خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ تھانہ سیٹلائٹ پولیس کے اے ایس آ ئی فخر نول اے دیگر پولیس ملازمین ملزم کی گرفتاری کے لیے شورکوٹ کے علاقے بھنگو پل آئے جہاں پولیس ملازمین بغیر کسی لیڈی کانسٹیبل ملزم کے گھر میں داخل ہوئے اور اسی دوران خواتین اور بچوں پر تشدد کیا جبکہ خواتین اور بچے مدد کو پکارتے رہے۔ ملزم پر خاتون کو اغوا کرنے کی ایف آئی آر تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج ہوئی تو پولیس ملزم کو گرفتار کرنے گھرآئی۔