پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور

Oct 12, 2024 | 20:10 PM

ایک نیوز: پاکستان اور سعودی عرب نے بائی لیٹرل دیفنس انڈسٹریل فورم میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور نئے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق پاکستان اور سعودی عرب کے بائی لیٹرل ڈیفنس انڈسٹریل فورم کا ساتواں اجلاس 10 اکتوبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوا،   پاکستان ٹرائی سروسز وفد کی قیادت چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے کی ،سعودی وفد کی قیادت معاون وزیر دفاع  انجینئر طلال بن عبداللہ العتیبی نے کی۔ 

فورم میں عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور دفاعی افواج پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال    ہوا،فورم  نے جدید ٹیکنالوجی میں تیز ترقی سمیت دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور  دیا  اور جاری شعبوں میں تعاون پر پیش رفت کا جائزہ اور نئے شعبوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر  نے رائل سعودی ڈیفنس فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لئے مسلسل تعاون کی یقین  دہانی کرائی ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  سعودی معززین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کو  سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستانی افواج کی گرانقدر خدمات کا بھی اعتراف  کیا ۔  

مزیدخبریں