لاہور: جنسی زیادتی اور جبری مشقت کیلئے اغوا کیےگئے 29 لڑکے بازیاب 

Oct 12, 2024 | 19:00 PM

ایک نیوز:لاہور آرگنائزڈ کرائم سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے، لڑکوں کو اغوا کرکے جبری مشقت کرانے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔

دوران کارروائی پولیس نے 29 لڑکوں کو بازیاب کروا لیا، پولیس کے مطابق بازیاب لڑکوں کی عمریں 15 سے 18 سال ہیں۔

پولیس نے گروہ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان لڑکوں کو جبری مشقت کیلئے کشمیر لے جاتے تھے، اور جبری مشقت سے بھاگنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

ذرائع کے مطابق مختلف شہروں سے لڑکوں کو روزگار کا جھانسہ دیکر اکٹھا کیا گیا، ملزمان لڑکوں کو بدفعلی کا نشانہ بھی بناتے تھے۔ 

مزیدخبریں