ضلع کرم: دو قبائل کے درمیان فائرنگ ، 11افراد جاں بحق

ضلع کرم: دو قبائل کے درمیان فائرنگ ، 11افراد جاں بحق
کیپشن: District Karam: Firing between two tribes, 11 people died

 ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم دو قبائل کے درمیان ایک بار پھر قبائلی تصادم نے 11 افراد کی جان لے لی اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق قبائل کے درمیان فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو  ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں پولیس، سکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ہے، فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ڈی سی جاوید اللہ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

سابق ایم این اے اور جرگہ ممبر پیر حیدر علی شاہ کا کہنا ہے کہ جرگہ ممبران قبائل کے مابین امن معاہدے کیلئے پہلے سے موجود ہیں۔

خیال رہے کہ کرم میں پہلے بھی کئی بار قبائلی تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔