Cultusکا نیا ماڈل متعارف،قیمت کتنی رکھی گئی؟؟

 Cultusکا نیا ماڈل متعارف،قیمت کتنی رکھی گئی؟؟
کیپشن: Suzuki Cultus 2023 Price in Pakistan

ایک نیوز :پاکستان میں سوزوکی موٹرز نےکلٹس کا 2023ء کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا ہے۔
کلٹس کے نئے ماڈل میں ڈبل ایس آر ایس ایئربیگز موجود ہیں،یہ ائیر بیگز ڈرائیور اور مسافروں دونوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔


نئے ماڈل کا بہتر مائلیج سفرکو موثر اور کم لاگت رکھتا ہے، سوزوکی کلٹس 2023ء تین الگ الگ ویرینٹس میں کلٹس کے شوقین افراد کے لئے دستیاب ہے۔


سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 37 لاکھ 18 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ وی ایکس ایل کی خوبصورت رنگ، آرام دہ اور جدید فیچرز کے ساتھ 40 لاکھ 84 ہزار روپے قیمت رکھی گئی ہے۔

سوزوکی کلٹس آٹو گیئر شفٹ 43 لاکھ 66 ہزار روپے میں دستیاب ہے یہ ماڈل آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے مجموعے کے ساتھ کلٹس کا نیا شاہکار ہے۔