ایک نیوز :مسلم لیگ ن نے21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما بلال یاسین نے 21 اکتوبرکو مینار پاکستان پر جلسےکی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ 15 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جلسے اور انتظامات کی اجازت دی جائے۔بلال یاسین کا کہنا ہےکہ نواز شریف ائیر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ آئیں گے۔
خیال رہےکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپس آنےکے لیے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔