ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کی اہلیہ میں طلاق ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر جنید صفدر اور عائشہ سیف کی طلاق کی خبریں گردش کررہی تھیں مگر اب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے طلاق کی خبر کی تصدیق کر دی۔
جنید صفدر نے اپنے انسٹاگرام پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری طلاق کی خبریں درست ہیں مگر یہ ایک ہمارا ذاتی معاملہ ہے میڈیا سے گزار ش ہے ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے کہ ہمارا یہ فیصلہ دونوں کیلئے بہتر ہوگا ۔ میں اس معاملے پر مزید کچھ گفتگو نہیں کرنا چاہتا۔
جنید نے طلاق کے اعلان کے فوری بعد اپنی اور سابقہ اہلیہ عائشہ کی تمام تصاویر بھی انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ہٹادیں ۔
جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ کی شادی دسمبر 2021ء میں لندن میں ہوئی تھی۔ شادی بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی، جس کیلئے قوالی نائٹ، مایوں اور مہندی، نکاح اور ولیمہ کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔
برطانیہ میں ہونیوالی شادی کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر سمیت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔اس شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کئی روز تک سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی رہی تھیں۔