سابق ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ وزیراعظم معائنہ کمیشن کے ممبر مقرر

Oct 12, 2023 | 18:43 PM

ایک نیوز :سابق ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ کو وزیراعظم معائنہ کمیشن کا ممبر مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعظم نے ظاہر شاہ کو معائنہ کمیشن کا ممبر تعینات کر دیا ہے جس کا اسٹیبلیشمنٹ ڈویژں نے نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا۔ 

ظاہر شاہ کو کنٹریکٹ  پر دو سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے، ظاہر شاہ نے طویل عرصے تک نیب میں خدمات سرانجام دیں، وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے ممبر نعمان خان  استعفی منظور کر لیا گیا۔

مزیدخبریں