مہنگائی سے نجات کیلئےنوازشریف کو دوتہائی اکثریت دیں،مریم نواز

مہنگائی سے نجات کیلئےنوازشریف کو دوتہائی اکثریت دیں،مریم نواز
کیپشن: مہنگائی سے نجات کیلئےنوازشریف کو دوتہائی اکثریت دیں،مریم نواز

ایک نیوز:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مشکلات میں گھرے پاکستان کو آج پھر نوازشریف کی ضرورت ہے،نوازشریف ایک بار پھر عوام اور ملک کو بچانے واپس آرہا ہے،عوام نوازشریف کودوتہائی ووٹ دیں، نوازشریف آپ کو مہنگائی سے نجات دلائے گا ،عوام نوازشریف کا ساتھ دیں کیونکہ ہمیشہ نوازشریف نے عوام کا ساتھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 126 اور این اے 130 کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں سے ملاقات کی اور مریم نواز شریف کی یونین کونسلوں کے نمائندوں، کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں سے 21 اکتوبر کی تیاریوں پر مشاورت  کی گئی جبکہ ملاقات میں قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نوازشریف  نے کہا کہ 12 اکتوبر1999 کا یوم سیاہ ہوئے 24 سال ہوگئے،نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالاتھا،بین الاقوامی اور داخلی مسائل میں گھرے پاکستان کو بچایا تھا،پاکستان کو دنیا کا ساتواں اور اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنایا،نوازشریف کو دھمکی اور لالچ دی گئی لیکن انہوں نے پاکستان کے دفاع اور وقار پر سمجھوتہ نہ کیا،نوازشریف نے کہا تھا کہ پاکستانی آزاد ہیں اور آزاد رہیں گے، ہمیں غلامی کی زندگی قبول نہیں،پاکستان اور عوام کے حق کے لئے کھڑا ہونا نوازشریف کی روایت ہے۔

مریم نوازشریف  نے کہا کہ  مشکلات میں گھرے پاکستان کو آج پھر نوازشریف کی ضرورت ہے،سب خراب ہونے کے بعد اب سب ٹھیک کرنے کے لئے نوازشریف کی ضرورت ہے،ملک وقوم سے وعدے نبھانا اور مشکلات سے نکالنا ہی نوازشریف کی روایت ہے،ملک اور قوم کو زخم لگتے ہیں، ہر بار نوازشریف آکر مرہم رکھتا ہے،نوازشریف نے پاکستان کے وقار اور قومی مفادات کے تحفظ کی جنگ لڑی ہے،نوازشریف ایک بار پھر عوام اور ملک کو بچانے واپس آرہا ہے۔

مریم نوازشریف  نے مزید کہا کہ ایٹمی قوت پاکستان کو معاشی قوت بنائیں گے، یہی ایجنڈا پورا کرنے نوازشریف آرہا ہے،پاکستان کے دفاع پر سمجھوتہ نہ کرنے والا نوازشریف قوم کو معاشی قوت بنائے گا،عوام نوازشریف کودوتہائی ووٹ دیں، نوازشریف آپ کو مہنگائی سے نجات دلائے گا ،عوام نوازشریف کا ساتھ دیں کیونکہ ہمیشہ نوازشریف نے عوام کا ساتھ دیا ہے۔

ملاقات میں سابق ٹکٹ ہولڈر مہر اشتیاق، خواجہ احمد حسان ، حافظ میاں نعمان ، سید توصیف شاہ ، سابق صوبائی ممبر رانا مشہود اور چوہدری باقر حسین ملاقات میں شریک تھے۔