ایک نیوز:وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اپیل آئندہ چند روز میں دائر کی جائیگی،وفاقی حکومت وزارت قانون کے ذریعے عدالت کے 15 ستمبر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اپیل دائر کرے گی،اپیل میں مزید اضافی دستاویزات جمع کرانے کی مہلت بھی لی جائیگی۔
یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو 2 ایک کے تناسب سے کالعدم قرار دیا تھا۔