نوازشریف کی اپیل کا حق ختم، انتخابات ہوتے نہیں دیکھ رہا، اعتزاز احسن

Oct 12, 2023 | 15:49 PM

ایک نیوز: سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف ابھی بھی ملک واپسی کا ارادہ بدل سکتے ہیں لیکن ان کو واپس آنا چاہیے۔ تاہم وہ انتخابات ہوتے نہیں دیکھ رہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی اپیل کا حق ختم ہو چکا ہے، نواز شریف پاکستان آنے کا اراداہ بدل سکتے ہیں لیکن ان کو وطن واپس آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں انتخابات ہوتے نہیں دیکھ رہا۔ آئین کے تحت نگران حکومت کو کوئی بھی نئی پالیسی بنانے کا حق نہیں، نگراں حکومت کو باختیار بنانا آئین کے مطابق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینا ہے تو پھر آئینی ترمیم کرنی پڑے گی۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ اگر الیکشن غیر جانبدار ہوئے تو چئیرمین پی ٹی آئی کا مستبقل اچھا دیکھ رہا ہوں۔

مزیدخبریں