ایک نیوز:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈمیں 26اکتوبرتک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق خدیجہ شاہ سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے کی۔
جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد خدیجہ شاہ سمیت دیگر کو عدالت پیش کیا گیا۔
بعد ازاں عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 اکتوبر تک توسیع کردی۔
یاد رہے کہ تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔