ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نےاسٹیٹ لائف کے دفتر میں قتل ہونے والے شخص کی بیٹی کی باپ کے مبینہ قاتل کے خلاف متعلقہ دستاویزات اور گواہوں پر جرح کے لیے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ماہم امجد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر محمد عادل فیاض ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
موقف اختیار کیا کہ لڑکی کے والدکو اسٹیٹ لائف کے آفس میں 2008 میں قتل کردیا گیاتھا۔متعلقہ انشورنس کمپنی نے دستاویزات فراہم نہیں کی۔
عدالت سے استدعا ہے کہ گواہوں پر جرح اور متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کاحکم دے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔