راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور نیب ریفرنسز کے کیس کی سماعت ملتوی

راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور نیب ریفرنسز کے کیس کی سماعت ملتوی
کیپشن: راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور نیب ریفرنسز کے کیس کی سماعت ملتوی

ایک نیوز: اسلام آباد کی احتساب عدالت نےاسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور نیب ریفرنسزکے کیس کی سماعت2 نومبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف کے خلاف کیسز کی سماعت احتساب عدالت 3 کے جج محمد بشیر نے کی،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت 3پیش نہ ہوئے، راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پلیڈر ارشدتبریز احتساب عدالت پیش ہوئے۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر راجہ پرویز اشرف کو حاضری کے لیےذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ راجہ پرویز اشرف ریشما، سمندری، راٹوڈیرو، ستیانا اور گلف پاور پلانٹ پراجیکٹس سے متعلق ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں۔