جعلی بھرتی، کام چور، غیرحاضر اساتذہ کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

Oct 12, 2023 | 15:10 PM

ایک نیوز: نگراں حکومت نے جعلی بھرتیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری کر لی ہے جس کیلئے اسکولوں سے غیرحاضر اساتذہ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے جعلی بھرتیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئےاساتذہ کی بھرتیوں کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے ڈائیریکٹر اسکولز اساتذہ کا ڈیٹا 15 روز میں جمع کر کے رپورٹ پیش کریں گے۔ ڈائریکٹر اسکولز سے پانچ دستاویزات طلب کئے گئے ہیں، اساتذہ کی اوریجنل سروس بک، پہلی تنخواہ کی پےسلپ، ایکسپلینیشن لیٹر، این او سی اور حاضری رپورٹ طلب کرلی ہیں۔ 

اساتذہ کی حاضری میں انکشاف ہوا  کہ بڑی تعداد سرکاری اسکولوں سےغیر حاضر رہتی ہے۔ پہلے مرحلے میں غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کی اپائنمنٹ اور ان کی تعلیمی قابلیت کی تحقیقات کی جائے گی۔ 

نگراں وزیر تعلیم کا کہناہےکہ غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو پہلی فرست میں نوکری سے نکال دیا جائے گا۔ نئےاساتذہ کی بڑی تعداد ویٹنگ میں موجود ہے۔ جنہیں ابھی جوائننگ دینی ہے۔ غیر حاضر اور کام چور اساتذہ کو نکال کر نئے اساتذہ کو تعینات کریں گے۔

مزیدخبریں