ایک نیوز: عمران خان کے ذاتی معالج نے ان سے اڈیالہ جیل میں تفصیلی ملاقات کی ہے۔ جس کے بعد انہوں نے میڈیا کو سابق وزیراعظم کی صحت کے متعلق آگاہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی کے ذاتی معالج چیف میڈیکل آفیسر شوکت خانم ہسپتال ڈاکٹرعثمان یوسف نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملکر بہت خوشی ہوئی ان کی صحت پہلے سے بہتر لگی ہے۔ وہ جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال جب سے ان کو گولی لگی تھی اس کے بعد وہ ورزش کم کررہے تھے جس سے ان کا وزن بڑھ گیا تھا۔ مجھے اجازت دی گئی چیئرمین پی ٹی آئی کے مکمل چیک اپ کی۔ میں نے خود ان کو چیک کیا ہے مجھے ان کی صحت بہتر لگی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر، پلس کیا چھاتی کو استھیثس کوپ سے چیک کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو ہاضمے کا تھوڑا مسئلہ ہے وہ پہلے بھی کبھی کبار ہوتا تھا۔ ہاضمے کیلئے ان کو ایک ٹیسٹ اور میڈیسن تجویز کی ہے۔