منی لانڈرنگ کیس،عدالت کاپرویز الٰہی،مونس الہیٰ کو آئندہ سماعت پر پیش کرنےکاحکم

منی لانڈرنگ کیس،عدالت کاپرویز الٰہی،مونس الہیٰ کو آئندہ سماعت پر پیش کرنےکاحکم
کیپشن: منی لانڈرنگ کیس،پرویز الٰہی،عدالت کامونس الہیٰ کو آئندہ سماعت پر پیش کرنےکاحکم

ایک نیوز:عدالت نےمنی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی اور مونس الہیٰ کو آئندہ سماعت پر پیش کرنےکاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل کورٹ سینٹرل میں پرویز الٰہی اور مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پرویز الہی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

سپیشل کورٹ سینٹرل نےریمارکس دیئے کہ پرویز الٰہی کو تئیس اکتوبر کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا جائے،ڈائریکٹر ایف آئی اے اور متعلقہ جیل کے سپریڈنٹ پرویز الٰہی کی عدالت پیشی کو یقینی بنائیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مونس الہیٰ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ 

تحریری حکم میں کہا گیا کہ مونس الہیٰ کے وکیل نے مونس الہیٰ کی جانب سے وکالت نامہ پیش کیا ،مونس الہیٰ کے وکیل کو ملزم کے بارے میں پتا ہے،فوجداری کارروائی میں ملزم کی ذاتی حیثیت میں پیشی ضروری ہے ۔مونس الہی کے وکلا آئندہ سماعت پر مونس الہیٰ کو عدالت پیش کریں ۔