ایک نیوز: لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان نزر آتش میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عںہر گل خان نے سماعت کی،تھانہ شادمان کے تفتیشی افسر نے نئی دفعات کی تحقیقات کیلئے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دائر کی ۔ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سےتفتیش جیل میں ہی کی جائے،جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزمہ جیل میں رہے گی۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر پر تھانہ شادمان کو نزر آتش کا کرنے کا الزام ہے،مقدمات میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہو چکی ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔