بشریٰ بی بی کیس، نیب گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کی پابند نہیں،احتساب عدالت

Oct 12, 2023 | 14:23 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ، 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلےکےمطابق نیب گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کی پابند نہیں۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے پہلے آگاہ کرنےکی درخواست کو نمٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ، 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت میں وکیل صفائی لطیف کھوسہ اور پی ٹی آئی وکلا پیش ہوئے،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی بھی پیش ہوئے۔

وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے گرفتاری سے متعلق اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے جمع کرا تے ہوئے کہا کہ گرفتاری پر نیب کو چھپن چھپائی نہیں کھیلنا چاہئے،اگرگرفتاری مطلوب نہیں تو بشریٰ بی بی کی ضمانت کنفرم کردیں،بشریٰ بی بی تو ہر قانونی حق استعمال کر سکتی ہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نےریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلےکےمطابق نیب گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کی پابند نہیں۔

بعدازاں احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے پہلے آگاہ کرنے کی درخواست کو نمٹا دیا۔

مزیدخبریں