ایک نیوز: آئی ایم ایف نے فسکل مانیٹر رپورٹ 2023 جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فسکل مانیٹر رپورٹ 2023 کے مطابق اس سال پاکستان کا مالی خسارہ ہدف سے 1137 ارب زیادہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سال 2023-24 میں خسارہ 8 ہزار42 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔حکومت نے مالی خسارے کا ہدف 6 ہزار 905 ارب روپے مقرر کر رکھا ہے ۔
رپورٹ کےمطابق خسارہ جی ڈی پی کے6.5 فیصد کے بجائے7.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔قرضوں کی شرح 60 فیصد کی قانونی ہدف کے بجائے 72.2 فیصد رہے گی۔اس سال پرائمری سرپلس 0.4 فیصد ہدف کےمطابق 421 ارب رہنے کا امکان ہے۔مجموعی محاصل 12.5 فیصد، مجموعی اخراجات جی ڈی پی کا 20.1 فیصد رہیں گے۔
پاکستان کا مالی خسارہ ہدف سے 1137 ارب زیادہ ہونے کا تخمینہ: آئی ایم ایف
Oct 12, 2023 | 14:05 PM