نوازشریف کی واپسی پراستقبال کیلئےماڈل ٹاؤن میں مرکزی کنٹرول روم قائم

Oct 12, 2023 | 13:06 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے لئے جلسے میں قافلوں کی آمد کا پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہدف کے مطابق کارکن نہ لانےعہدیداروں کو آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آرگنائزر مریم نواز کی ہدایت پر مسلم لیگ ن ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے،سابق وفاقی وزیر انوشہ رحمان ، سابق وزیر شزہ فاطمہ ، سابق ایم پی اے راحیلہ خادم حسین ، احمد سعید محسن ، بابا فیلبوس ، سابق ایم این اے رومینہ خورشید سمیت دیگر کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں،مینار پاکستان کتنی گاڑیوں پر کتنے آدمی پہنچیں گے،ن لیگ نے تکنیکی بنیادوں پر ڈیٹا اکھٹا کرنا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ ماڈل ٹاون میں قائم  مرکزی کنٹرول روم کو  عہدیداروں ،سابق اراکین اسمبلی سے تفصیلات موصول ہونا شروع ہوگئی ہے،گاڑی نمبر،مسافروں کی تعداد ،مینار پاکستان پہنچنے کا وقت سب بتانا ہوگا,جلسہ کے شرکاء کا ڈیٹا اکھٹا کرکے کر رپورٹ مریم نواز کو پیش کی جائے گی,عہدیداروں کو گاڑی کا ماڈل،مسافروں کی کیپیسٹی اور آرائیول ٹائم بھی نوٹ کرانا ہوگا۔21 اکتوبر کے جلسہ کے علاوہ یہی طریقہ کار آئندہ انتخابات کے لیے بھی جاری رکھا جائے گا،ہدف کے مطابق کارکن نہ لانےعہدیداروں کو آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں لاہور سمیت پنجاب اور ملک بھر کے مختلف قومی اور  صوبائی حلقوں کے رہنما قافلوں کی صورت جلسہ گاہ پہنچیں گے،لاہور سے قومی وصوبائی حلقوں سے مقامی رہنما سابق ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کو مجموعی طور پر 1لاکھ 5 ہزار کارکنان لانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے،لاہور کے علاقے ڈیفنس اور والٹن روڈ سے خواجہ سعد رفیق اپنے قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ روحیل اصغر اپنے حلقہ داروغہ والا سے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ آئیں گے،سردار ایاز صادق اپنے حلقے کے کارکنان کے ہمراہ قافلے کی صورت میں گڑھی شاہو سے جلسہ گاہ آئیں گے،شاہدرہ سے سابق رکن قومی اسمبلی ملک ریاض قافلے کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے،بادامی باغ سے سابق رکن پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ قافلے کی قیادت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ اور جوہر ٹاؤن سے ملک سیف الملوک کھوکھر اور فیصل کھوکر اپنے حلقوں کے قافلوں کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے،گلشن راوی سے رانا مشہود احمد قافلے کی قیادت میں حلقے کے کارکنان کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچیں گے،سابق صوبائی وزیر بلال یاسین اپنے حلقے موہنی روڈ اور بلال گنج سے کارکنان کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچیں گے،لیگی رہنما رانا مبشر کاہنہ اور گجومتہ سے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے،سہیل شوکت بٹ اپنے حلقے کے کارکنان کے ہمراہ قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

 پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شائستہ پرویز ملک ٹاؤن شپ سے خواتین ونگ کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گی،رمضان صدیق بھٹی، غلام حبیب اعوان ،ملک وحید احمد اپنے اپنے حلقہ سے قافلوں کی قیادت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے،حنا پرویز بٹ ماڈل ٹاؤن سے یوتھ ونگ کے قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ روانہ ہوں گی،خواتین ونگ کی ضلعی صدر سعدیہ تیمور اور انوشے رحمان خواتین کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گی۔

مزیدخبریں