پنشن ترمیمی اصلاحات، نجکاری کیخلاف اساتذہ کا احتجاج، تعلیمی اداروں کی تالہ بندی

Oct 12, 2023 | 13:02 PM

ایک نیوز: تعلیمی اداروں کی نجکاری اور پنشن ترمیمی اصلاحات کیخلاف پنجاب بھر کے اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔ جنہوں نے سکولوں کی تالہ بندی کرکے سخت احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

راولپنڈی میں ایجوکیشن آفس کے باہر احتجاج:

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-12/news-1697098261-8831.mp4

سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے مری روڈ پر ایجوکیشن آفس کے باہر احتجاج کیا۔ جس کے باعث مری روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-12/news-1697101978-3198.mp4

راولپنڈی میں اساتذہ نے سرکاری اسکولوں کی نجکاری، لیو انکیشمنٹ اور پینشن ترامیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے میں خواتین ٹیچرز کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔جنہوں ںے،پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی،اسکولوں کی نجکاری نامنظور کے نعرےبھی لگائے گئے،مظاہرین نے لیو انکیشمنٹ اور پینشن ترامیم کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

اٹک میں اساتذہ کے احتجاج کا تیسرا روز:

اٹک میں لیو انکیشمنٹ اور پنشن پالیسی کے خلاف اساتذہ کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ احتجاجی کیمپ سی او آفس اٹک کے باہر قائم کیا گیا ہے۔ کیمپ میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ضلع بھر کے تمام سکولوں میں آج بھی تالا بندی جاری ہے۔ جس کی وجہ سے طلباء کو آج چھٹی دی گئی ہے۔ دوسری جانب تعلیمی اداروں کی بندش سے والدین پریشان ہیں اور حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ اساتذہ نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ 

رینالہ خورد میں بھی اساتذہ سراپا احتجاج: 

رینالہ خورد کے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول اختر آباد میں سکول کی نجکاری کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ احتجاج میں بچوں اور ٹیچر یونین  ایپکا ایجوکیشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔

احتجاج گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول سے شروع ہوا اور اخترآباد ریلوے پھاٹک کے پاس اختتام ہوا۔ احتجاج میں ٹیچرز اور بچوں نے مطالبہ کیا کہ سکولوں کی نجکاری نہ کی  جائے۔ رینالہ خورد کے متعدد سرکاری سکول غیر معینہ مدت تک بند کر دیے گئے۔ 

ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب تک ٹیچرز کے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے سکول نہیں کھولیں گے۔ دوسری جانب والدین کا کہنا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے سے طلباء کا تعلیمی سال متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

حافظ آباد میں سکولوں کی ممکنہ نجکاری کیخلاف احتجاج:

حافظ آباد میں بھی سکولوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ شہر بھر کے مختلف سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 

پنڈی بھٹیاں میں بھی احتجاج:

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-12/news-1697098370-7560.mp4

اساتذہ نے سکولوں کی تالہ بندی کرکے احتجاج کیا تو طالب علم بھی سکولوں کو پرائیویٹ سیکٹر میں کرنے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ موٹروے ایم ٹو اور پنڈی بھٹیاں بائی پاس کو بند کرکے حکومت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔ 

طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر سکولوں کو پرائیویٹ سیکٹر میں دیا گیا تو سکولوں کا بائیکاٹ کر دیں گے۔

میاں چنوں میں استاتذہ سراپا احتجاج:

میاں چنوں میں سرکاری سکول کے اساتذہ نے سکول کے سامنے احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرہ ماڈل ہائی سکول کے سامنے کیا گیا۔ تحصیل بھر میں سکول بند کرکے بچوں کو واپس بھیج دیا گیا۔

اساتذہ نے دوران احتجاج ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر حقوق کی فراہمی کے نعرے درج تھے۔ اس کے علاوہ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے قائدین کی گرفتاری کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔

اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ ہمارے قائدین گیگا کے چیئرمین اور ان کے پندرہ ساتھیوں کو فوری  رہا کیا جائے۔

تلمبہ ضلع خانیوال میں بھی احتجاجی مظاہرہ:

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-12/news-1697098441-1154.mp4

خانیوال کے علاقے تلمبہ میں سرکاری سکول کے اساتذہ نے سکول کے سامنے احتجاج کیا۔ جس کے بعد تلمبہ اور اس کے گردونواح کے تمام سرکاری سکول بند کردیے گئے اور طلباء کو واپس گھر بھیج دیا گیا۔ 

اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بنیادی حقوق سے محروم کردیا گیا ہے۔ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-12/news-1697098441-9692.mp4

اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ ہمارے حقوق ہمیں دیے جائیں اور سکولز کو پرائیویٹ ہونے سے روکا جائے۔

ننکانہ صاحب: اگیگا قائدین کی گرفتاری کیخلاف احتجاج

ننکانہ صاحب میں اگیگا پنجاب کے قاٸدین کی لاہور دھرنے کے دوران گرفتاری کے خلاف اساتذہ نے شدید ردعمل دیا۔ اساتذہ نے ضلع بھر میں تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کا باٸیکاٹ کر دیا۔

اساتذہ نے احتجاجا سرکاری تعلیمی اداروں کی تالہ بندی کر دی۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق کےلٸے پرامن احتجاج کرنے والے ملازمین کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ گرفتار ملازمین کو فوری رہا نہ کیا گیا تو نتاٸج کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔

جلالپور بھٹیاں میں بھی اساتذہ کی سکول کی تالہ بندی:

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-12/news-1697098508-8159.mp4

جلالپوربھٹیاں کے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول،گورنمنٹ ہائی سکول میں اساتذہ نے بھرپوراحتجاج کیا۔ گورنمنٹ سکولوں کو نگران حکومت کی جانب سے پرائیویٹ کرنے پر اساتذہ کا احتجاج جاری ہے۔ 

اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہمارے حق پر ڈاکا مارجارہا ہے،ہماری ہارڈ ورکنگ محنت کا حکومت ہمیں یہ صلہ دےرہی ہے۔

دونوں سکول بند ہونے کے بعد بچے گھروں کو چلے گئے،اساتذہ نے دوران احتجاج حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ 

اساتذہ کا کہنا تھا کہ سول سیکرٹریٹ لاہور میں اساتذہ کے پرامن احتجاج کرنے پر اساتذہ کو گرفتار کیا جارہا ہے۔حکومت اساتذہ کے مطالبات فی الفور مانے ورنہ پورے ملک میں احتجاج کادائرہ کارکو وسیع کردیا جائے گا۔ پرامن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے ہماری گرفتاریاں کرکے ہمیں ڈرایا نہ جائے۔ ہم سب اپنے حق کے لیے گرفتاریاں دینے کے لیے تیار ہیں، ہم اپنے حق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

جہلم میں سکولوں کی نجکاری کیخلاف احتجاج کا تیسرا روز، تعلیمی ادارے بند:

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-12/news-1697098551-4996.mp4

جہلم میں سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے۔ جس کی وجہ سے متعدد سکول بند کر کے طلباء کو چھٹی دے دی گئی۔ بند ہونے والے سکولوں میں گونمنٹ تبلیغ السلام ہاِئی  سکول ۔گورنمنٹ جامع ہائی سکول، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مجاہدہ آباد سمیت متعدد شامل ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-12/news-1697098551-3379.mp4

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی جانب سے سکولوں میں تعلیمی بائیکاٹ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔

دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری سکول کا کہنا ہے کہ ان کے علم میں نہیں کہ کون کون سے سکولوں میں چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس وقت سکول سے باہر ہوں دیکھتا ہوں کہ کیوں چھٹی دی گئی ہے۔ 

اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکولوں کی نجکاری، لیوانکیشمنٹ اور پنشن رولز میں ترمیم جیسے قوانین کے خلاف پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

مزیدخبریں