لاہور جلسہ میں سکیورٹی کیلئے پیپلز پارٹی کا چیف سیکرٹری کو خط

Oct 12, 2023 | 12:56 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: 18 اکتوبر کو جلسہ کیلئے پیپلز پارٹی لاہور نے انتظامیہ سے اجازت طلب کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چوہدری اسلم گل نےچیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں ٹاؤن شپ مین بازار میں ہونے والے جلسے کیلیے سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست  کی گئی ہے۔

جلسے سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلال بھٹو زرداری ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔جلسے میں شریک لیڈرشپ اور شرکاء کیلئےسیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔درخواست کی کاپیاں ہوم سیکرٹری، ائی جی، ڈی سی، سی سی پی او لاہور، ڈی ائی جی سیکورٹی اور ٹریفک کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں