خبردار ہوشیار!حکومت کا رہائشی علاقوں میں پرائیوٹ اسکولوں سےمتعلق بڑا فیصلہ

Oct 12, 2023 | 12:25 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:رہائشی علاقوں میں پرائیوٹ سکول چلانے والے ہوشیار ہو جائیں،وزارت داخلہ نے رہائشی اسکولوں کے بارے میں بڑا فیصلہ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق  سیکریٹری داخلہ نے سی ڈی اے کو رہائشی علاقوں میں قائم اسکولوں کے خلاف   کارروائی  کا حکم دیتے ہوئے رہائشی علاقوں میں کھولے گئے سکولوں کو وارننگ جاری کر دی۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ سی ڈی اے سکولوں کو شفٹنگ کے لیے ایک مہینے کا ٹائم دے۔

سیکریٹری داخلہ نے سی ڈی اے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے میں سکول خالی نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی، پرائیویٹ اسکول مالکان کا کیس پہلے ہی عدالت میں ہے۔

سی ڈی اے نے مؤقف اپنایا کہ اسکول مالکان نے عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا ہے۔

بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ سی ڈی اے  کا کہنا ہے کہ حکم امتناعی کے باعث پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف کارروائی ممکن نہیں،رہائشی علاقوں میں نجی تعلیمی ادارے سی ڈی اے قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

مزیدخبریں