ایک نیوز: الیکشن کمیشن حملہ کیس،اسدعمر نے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آبادمیں بریت کی درخواستِ دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق وکیل کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسدعمر کے خلاف کوئی ثبوت برآمد نہیں ہوا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کا قیمتی وقت ضائع کئے بغیر اسدعمر کو کیس سے ڈسچارج کیاجائے،اسدعمر کی درخواست بریت اےٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں دائرکی گئی ہے۔