انتخابی ضابطہ اخلاق،عمران خان کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

Oct 12, 2023 | 11:51 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:الیکشن کمیشن  نے این اے 24 چارسدہ میں ضمنی انتخاب کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے 3 رکنی بنچ نے این اے 24 چارسدہ میں ضمنی انتخاب کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

وکیل پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ہم نے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا تھا،وہاں سیلاب تھا جلسہ کے لیے نہیں گئے تھے،این اے 24 چارسدہ کے الیکشن میں پی ٹی آئی چیئرمین خود امیدوار تھے۔

درخواست گزار نے ہائیکورٹ سے حکم امتناعی لے رکھا ہے اور جواب بھی جمع نہیں کرایا،الیکشن کمیشن نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزیدخبریں