ایک نیوز: ورلڈ کپ کیلئے بھارت میں موجود قومی ٹیم کا حیدرآباد دکن سے احمد آباد پہنچنے پر ہوٹل میں شاندار استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں کو روایتی شال پیش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل چارٹر فلائٹ میں قومی ٹیم نے کیک کاٹ کر سری لنکا کے خلاف جیت کا جشن منایا اور افتخار احمد نے کھلاڑیوں کا منہ میٹھا کروایا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف بھی آج بھارتی کرکٹ بورڈ کی دعوت پر بھارت روانہ ہوں گے جہاں وہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے موقع پر پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود ہوں گے۔
Touchdown Ahmedabad ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 11, 2023
Capturing the journey, featuring a surprise in-flight celebration ????#CWC23 | #DattKePakistani | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/qxe0mO9p8X
ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ وہ اس اہم موقع پر اپنی ٹیم کی سپورٹ کو بہت ضروری سمجھتے ہیں، پاکستانی ٹیم اپنی سخت محنت اور جذبے سے اس مرحلے تک پہنچی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی سے ہمیں فخرکرنے کا موقع فراہم کرے گی۔