سائفرکیس کی نقول فراہمی کیس،وکیل کی درخواست پراعتراضات دورکرنےکی استدعا

Oct 12, 2023 | 11:06 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے حکم کیخلاف اور نقول فراہمی سے متعلق کیس میں درخواست  پر اعتراضات دور کرنے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے حکم کیخلاف، نقول فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل شیر افضل مروت نے کہاکہ ٹرائل کورٹ نے لکھا کیس کی نقول وصول کرلیں حالانکہ وصول نہیں کیں،ہم نے فرد جرم کی نقول ہی وصول نہیں کیں، جج نے لکھا وصول کرلیں،ہماری درخواست  پر اعتراضات دور کر دیں۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ میں کردونگا اعتراض دور لیکن پہلے رول دیکھنا ہوں گے،دیکھوں گا کس رول کے تحت اعتراض لگا ہے اور دور کیسے کرنا ہے۔

وکیل شیر افضل مروت نے کہاکہ 9اکتوبر کے ٹرائل کورٹ حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا ہے،جیل سماعت کیخلاف ہائیکورٹ کے فیصلے کا بھی ٹرائل کورٹ نے انتظار نہیں کیا، 9اکتوبر کا آفیشل سیکرٹ عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ درخواست پر اعتراضات دورکرنےکیلئے رول دیکھ کر آرڈر کر دونگا۔

مزیدخبریں