آرمی پبلک سکول لاہور کے طلباء کا دورہ جناح ہاؤس، سانحہ 9 مئی کی مذمت

آرمی پبلک سکول لاہور کے طلباء کا دورہ جناح ہاؤس، سانحہ 9 مئی کی مذمت
کیپشن: Students of Army Public School Lahore visited Jinnah House, condemned the tragedy of May 9

ایک نیوز: آرمی پبلک سکول لاہور کے طلبا ء نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور سانحۃ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک سکول، لاہور کے طلبا ءنے جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طلبا نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ''آج قائد کا گھر دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے''۔ 

طلباء کا کہنا تھا کہ ''ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے''۔ ''9 مئی کو جو واقعہ پیش آیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے''۔ ''اس قسم کے واقعات ہمارے ملک کے امن اور استحکام کے مخالف ہیں۔"

طلباء نے مزید کہا کہ ''یہ گھر بابائے قوم محمد علی جناح سے منسوب تھا''۔''بحیثیت طالبِ علم اور پاکستانی قوم ہونے کے ناطے ہمیں نوجوانوں کو نفرت کی بنیاد پر سیاست کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے''۔

‏طلبا نے شرپسندوں، سہولت کاروں اور ماسٹر مائینڈ کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناؤنی حرکت کرنے کا نہ سوچے۔