ایک نیوز: حال ہی میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق باحفاظت وطن واپسی کے لئے پاک فوج کے سیکیورٹی افسران، حکومتی انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور ایف سی کے اہلکار سر گرم ہیں۔ پاک فوج اور پولیس اہلکار افغان شہریوں کو باحفاظت پہنچانے کے لئے ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔
وطن واپسی کے موقع پر افغان افراد نے پاکستان میں گزارے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ “میری پیدائش پاکستان میں ہوئی ہے اور میں پنجاب میں رہتا تھا”۔ “ہم نے یہاں پر بہت اچھا وقت گزارا اور بہت خوشی سے رہ رہے تھے، اب اپنے ملک واپس جا رہے ہیں”۔
افغان شہری کا مزید کہنا تھا کہ “ہمیں یہاں کوئی پریشانی نہیں تھی اور انشاءاللہ وہاں جا کر بھی کوئی تکلیف نہیں ہو گی”۔ “وہ ہمارا وطن ہے ایک دن ہمیں واپس جانا ہی تھا”۔ “میں ٹیکسلا میں رہائش پذیر تھا یہاں آئس کریم کا کاروبار تھا، میرے ساتھ یہاں بہت اچھا سلوک ہوتا تھا”۔
پاکستانی معیشت کی بحالی کے لیے غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان افراد کا انخلا ایک ضروری قدم ہے۔