ایک نیوز: لیسکو کے پانچوں اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 35ویں روز بھی جاری جس میں مزید490بجلی چور پکڑے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ 35 روز کے دوران کل16520 افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،اب تک کل15228ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اورکل5153ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔بجلی چوروں کو اب تک 3 کروڑ 41لاکھ 11ہزار26 یونٹس چارج کئے گئے ہیں،جن کی رقم ایک ارب 53کروڑ23لاکھ 19ہزار 134روپے ہے۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ 35ویں روز کے آپریشن کے دوران490 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے،جن میں سے267 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 65 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل14، زرعی 4 اور472 ڈومیسٹک تھے۔کنکشنز منقطع کرکے ان کو7 لا کھ 2ہزار431 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔یونٹس کی مالیت 3 کڑور انہترلاکھ 21 ہزار245 روپے ہے۔ہنجروال کے علاقے میں کنکشن کو 994852روپے جرمانہ عائد کیا گیا،حجرہ شاہ مقیم میں کنکشن کو545300روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ اچھرہ میں کنکشن کو421000 روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ فیکٹری ایریا میں کنکشن کو 400000 کا جرمانہ کیا گیا۔