افغانستان میں ٹی ٹی پی لکی مروت کاسرغنہ ہلاک

افغانستان میں ٹی ٹی پی لکی مروت کاسرغنہ ہلاک
کیپشن: افغانستان میں ٹی ٹی پی لکی مروت کاسرغنہ ہلاک

ایک نیوز:افغانستان کے علاقے کنڑ میں نامعلوم حملہ آوروں کے حملے میں ٹی ٹی پی لکی مروت کا سرغنہ عتیق الرحمان عرف "ٹیپو گل مروت” مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔افغانستان میں ٹی ٹی پی کے دہشت گرد سرغنہ کی ہلاکت ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی کا واضح ثبوت ہے۔

افغانستان میں ٹی ٹی پی کی آپس میں اندرونی خلفشار اور انتشار سے آئے دن ٹی ٹی پی کے سرغنہ پر اسرار طور پر مارے جا رہے ہیں۔

 کیا واضح ثبوتوں کے باوجود افغان حکومت اب بھی ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گی؟۔

آپس کی لڑائی میں ٹی ٹی پی کے کئی نامور دہشتگرد ہلاک
واضح رہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور اس سے منسلک دہشت گرد گروپوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

  انہی اختلافات کی بدولت دہشت گردوں کے مابین شدید لڑائی جاری ہے، جن دہشت گردوں کے سرکی قیمت مقررتھی وہ یا تو مارے گئے یا زخمی ہیں۔

19 جنوری 2022 کو تحریک طالبان سوات کا مفتی برجان زخمی ہوا اور سرغنہ مسلم یار مارا گیا۔

15 مئی 2022 کو ہونے والی جھڑپ میں تحریک طالبان سوات کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔ اس جھڑپ میں 8 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

مارے گئے دہشت گردوں میں عثمان ، بلال ، جنت گل اور حضرت اللہ شامل ہیں۔

28 مئی 2022 کو تحریک طالبان باجوڑ کا سرغنہ گوہر زخمی ہوا۔

25 جون 2022 کو ٹی ٹی پی کا زبیرعرف کالا زخمی ہوا۔ 7 اگست 2022 کو ٹی ٹی پی باجوڑ کا دہشت گرد عبداللہ زخمی ہوا۔

7 اگست 2022 کو ٹی ٹی پی باجوڑ کا سرغنہ عقابی مارا گیا۔

8 اگست 2022 کو جماعت الاحرار کا سرغنہ انور خان مارا گیا۔

14 ستمبر 2022 کو دہشت گرد سرغنہ بادشاہ خان ہلاک ہوا۔

14 ستمبر کو ہی سرغنہ روشم سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

14 ستمبر کو ہی سرغنہ ذبیح اللہ اور عبدالواحد سمیت 12 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

9 اکتوبر 2022 کو تحریک طالبان کے سرغنہ عبداللہ عرف خاکی، حکومت اور حمزہ زخمی ہوئے۔

27 اکتوبر 2022 کو ٹی ٹی پی بلوچستان کا سرغنہ بسم اللہ عرف پہلوان مارا گیا۔