اے این ایف کی کارروائیاں، 208 کلو منشیات برآمد ،3 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں، 208 کلو منشیات برآمد ،3 ملزمان گرفتار
کیپشن: اے این ایف کی کارروائیاں، 208 کلو منشیات برآمد ،3 ملزمان گرفتار

ایک نیوز:اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 3 کارروائیوں کے دوران 208 کلو منشیات برآمد جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق  گڈاپ ٹاؤن کراچی میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سیب بھرے ٹرک سے 168 کلو گرام چرس برآمد  کر لی گئی۔ برآمد  چرس ٹرک کے ڈیزل ٹینک میں بنائے گئے خُفیہ خانے میں چھپائی گئی تھی۔دورانِ کارروائی قلعہ عبداللہ کےرہائشی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے کارسے 40 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ دورانِ کارروائی کوئٹہ کےرہائشی مُلزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جمرود روڈ پشاور پر مقامی رہائشی کے قبضے سے 274 نشہ آور (ایکسٹیسی) گولیاں برآمد کی گئی ہیں، ملزم نےمنشیات خیبر سے پنجاب اسمگل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے، ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔