ایک نیوز: پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے سے نیب ترامیم کے خلاف اپیل کا حق مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس فیصلے سے نیب ترامیم کیخلاف فیصلے پر اپیل کا حق مل گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نیب ترامیم کیس سنا تھا۔ دو ججز نے اکثریتی فیصلے سے نیب ترامیم کالعدم قرار دی تھیں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے نیب ترامیم کے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔ اب پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے بعد نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیل لارجر بنچ سنے گا۔