ایک نیوز:امریکی ایئرپورٹ پرکسٹم حکام نےزرافےکافضلہ لےکاآنےوالی خاتون کوروک لیا۔
امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا کے مینیپولس سینٹ پال ہوائی اڈے پر پہنچنے والی ایک خاتون کے سامان سےایک ڈبہ برآمدہواہےجس میں زرافےکافضلہ موجودتھا۔
خاتون کاتعلق آئیوواسےہےخاتون نےحکام کوبتایاکہ اس نے کینیا کے دورے پر زرافے کے فضلے کو اٹھایا اور اسے ہار بنانے کی غرض سے اپنے پاس رکھ لیا۔اس نے اس سے قبل موس (moose) کے فضلے سے ہار بنایا تھا۔
مینیسوٹا کے پبلک ریڈیو کے مطابق زرافے کو مناسب اجازت نامے اور معائنہ کے ساتھ امریکا لایا جا سکتا ہے۔ اسٹیشن نے اطلاع دی کہ خاتون کو پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ اس نے فضلہ ظاہر کرنے میں تعاون کیا اور اسے کسٹم حکام کے حوالے بھی کردیا۔