کیادوڑلگاناذہنی صحت کیلئےبہترین عمل ہے؟

کیادوڑلگاناذہنی صحت کیلئےبہترین عمل ہے؟
کیپشن: Is running the best practice for mental health?

ایک نیوز:دوڑلگاناذہنی اورجسمانی صحت کیلئےبہترین عمل ہے،یہ صحت کیلئےاپنےاندراینٹی ڈپریسنٹ ادویات کے برابر تاثیر رکھتا ہے۔
رپورٹ کےمطابق نیدرلینڈزکےشہرایمسٹرڈیم میں قائم ورژےیونیورسٹی کے محققین نے141 ڈپریشن یا بے چینی یا دونوں ذہنی مسائل میں مبتلا افراد کا مطالعہ کیا۔ تحقیق میں ان افراد کو16 ہفتے کے عرصے میں دو قسم کے علاج (یعنی دوڑ یا ادویات) کی پیش کش کی گئی۔جن میں45 افراد نے اینٹی ڈپریسنٹ ادویات لینے کا جبکہ96 افراد نے ایک رننگ گروپ کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔
وہ مریض جنہوں نے جاگنگ کا انتخاب کیا تھا انہوں نے16 ہفتوں بعد ادویات لینے والوں کی نسبت ڈپریشن اور بے چینی میں کمی کے متعلق بتایا۔ اس کے علاوہ انہیں وزن اور کمر کی پیمائش میں کمی سمیت بلڈ پریشر اور قلبی کارکردگی کے حوالے سے فوائد بھی دیکھنے کو ملے۔
دوسری جانب وہ افراد جن کا علاج ادویات سے کیا گیا ان کے تحولی اشاریوں میں خرابی دیکھی گئی۔
تحقیق کے آخر میں دونوں گروپوں میں مجموعی طور پر44 فیصد افراد نے ڈپریشن اور بے چینی کے حوالے سے بہتری کے متعلق بتایا۔ تاہم دوڑ لگانے والے گروپ نے ذہنی صحت کے ساتھ جسمانی صحت میں بہتری جبکہ اینٹی ڈپریسنٹ استعمال کرنے والے گروپ نے جسمانی صحت خراب ہونے کے متعلق بتایا۔
اسپین کے شہر بارسیلونا میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں پیش کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ دوڑ لگانے والے گروپ کے52 فیصد افراد اپنے شیڈول پر مکمل طریقے سے قائم رہے جبکہ ادویات کھانے والے گروپ کے82 فیصد افراد نے شیڈول کی پیروی کی۔