ایک نیوز: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ایک بار پھر پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیاروں کاایندھن بحال کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس او نےواجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان ائیرلائنز کو ایندھن کی سپلائی بند کردی تھی ، پی آئی اے پر پی ایس او کے26 ارب روپے کی رقم واجب الاداہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایندھن کی عدم دستیابی پرپی آئی اے کی اندرون اور بیرون ملک متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی،لاہور اور اسلام آباد سے20 پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے215 تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہورکی پرواز پی کے 306، کراچی سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 350، کراچی سے گوادر اور کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 370 بھی منسوخ ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سےکوئٹہ کی پرواز 310 اور کراچی سے رحیم یارخان کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ دنوں واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن کی سپلائی معطل کردی تھی۔