بہاولنگر:زمین کاتنازع،بھائیوں نےسوتیلےبھائی کوقتل کردیا

بہاولنگر:زمین کےتنازع پرگولیاں چل گئیں،نوجوان جاں بحق
کیپشن: Bahawalnagar: Shots fired over land dispute, youth killed

ایک نیوز:بہاولنگرمیں زمین کےتنازع پرگولیاں چل گئیں،بھائیوں نےسوتیلے بھائی کوموت کےگھاٹ اتاردیا۔
تفصیلات کےمطابق بہاولنگرکےعلاقہ تھانہ ڈونگہ بونگہ جھنڈ والا میں زمین کے تنازع پر بھائیوں نےفائرنگ کرکےسوتیلےبھائی کوقتل کردیا۔
پولیس کےمطابق فائرنگ سےنوجوان موقع پرہی جاں بحق ہوگیااورملزمان موقع واردات سےفرارہوگئے،جاں بحق ہونےوالےشخص کی شناخت امان اللہ مانی کےنام سےہوئی ہے۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورلاش کوتحویل میں لےکرپوسٹ مارٹم کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے،اورملزمان کی تلاش کاسلسلہ جاری ہے۔