عمرکوٹ:تیزرفتارکارکی ٹکرسےراہگیرہلاک،ڈرائیورگرفتار

عمرکوٹ:تیزرفتارکارکی ٹکرسےراہگیرہلاک،ڈرائیورگرفتار
کیپشن: Umarkot: Pedestrian killed in collision with speeding car, driver arrested

ایک نیوز:عمرکوٹ میں تیزرفتار کارکی ٹکرسےراہگیرموقع پرہی ہلاک ہوگیا، فرارہونےوالےڈرائیورکوناکہ بندی کرکےگرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ میرپورخاص روڈ پر بچہ بند کے مقام پر تیز رفتار کارکی ٹکر سے راہ گیر ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق تیزرفتارکارکی ٹکرسےہلاک ہونےوالے شخص کی شناخت خوشحال داس کےنام سےہوئی ہے،ہلاک ہونےوالاشخص عمرکوٹ کےنواحی گاؤں سٹوھی کارہائشی ہے،حادثےکےبعدڈرائیورکارسمیت موقع سےفرارہونےمیں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورہلاک ہونےوالے شخص کی لاش کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا،اورناکہ بندی کرکےفرارہونےوالےکارڈرائیورکوگرفتارکرکےکارکوتحویل میں لےلیاگیاہے،گرفتارڈرائیورکی مشتاق کےنام سےشناخت ہوئی ہے۔