شیخوپورہ:مبینہ پولیس مقابلہ،5بدنام زمانہ ڈاکوہلاک

شیخوپورہ:مبینہ پولیس مقابلہ،5بدنام زمانہ ڈاکوہلاک
کیپشن: Sheikhupura: Alleged police encounter, 5 notorious dacoits killed

ایک نیوز:شیخوپورہ میں رات گئےمبینہ پولیس مقابلہ کےنتیجےمیں ریکاڈیافتہ زیرحراست پانچ ڈاکواپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق شیخوپورہ سرگودھا روڈ بائی پاس پر مبینہ پولیس مقابلہ میں سنگین وارداتوں میں ملوث پانچ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ڈی پی اوشیخوپورہ زاہدمروت کےمطابق پولیس ملزمان کو ریکوری کیلئےلے جارہی تھی کہ راستےمیں ملزمان کےساتھیوں نےپولیس وین پرفائرنگ کردی،ملزمان اورپولیس کےدرمیان فائرنگ کاتبادلےہوا۔
زاہدمروت کےمطابق زیرحراست ملزمان اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگئے،ہلاک ہونےوالےملزمان ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث تھے، پولیس نے ملزمان کا گھیراؤ کرلیا۔
ڈی پی اوشیخوپورہ کےمطابق ہلاک ملزمان دوران ڈکیتی خواتین سےزیادتی کرتے تھے ، دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کے متعدد مقدمات میں شناخت اور ڈی این اے بھی میچ ہوئےہیں،ایک ماہ قبل ملزمان نےدوران ڈکیتی دوبہنوں سےریپ کیاتھا، پولیس حملہ آورملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کررہی ہے۔
پولیس کےمطابق ہلاک ہونےوالےملزمان کی لاشوں کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔