عامرخان نے فلمی دنیامیں واپسی کااعلان کردیا

عامرخان فلمی دنیامیں واپسی کااعلان کردیا
کیپشن: Aamir Khan announced his return to the film world

ایک نیوز:بالی ووڈکےسٹاراداکارعامرخان ایک بارپھرسےفلمی دنیامیں انٹری دینےکوتیار،نئےپروجیکٹ کااعلان کردیا۔
 میڈیارپورٹ کےمطابق فلم’’لال سنگھ چڈھا‘‘کی ناکامی کےبعدعامرخان شوبزکی دنیاسےغائب ہوگئےتھے،اب بریک کےبعداداکارنےاپنےاگلےپروجیکٹ کااعلان کردیاہے۔
گزشتہ سال میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےعامرخان کاکہناتھاکہ میں اداکاری سےکچھ دیرکیلئےبریک لیناچاہتاہوں،ان کاکہناتھاکہ جب میں ایک اداکار کے طور پر کوئی فلم کرتا ہوں تو میں اس میں اتنا کھو جاتا ہوں کہ میری زندگی میں اور کچھ نہیں ہوتا۔ 
تاہم حال ہی میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےعامرخان کاکہناتھاکہ میں نے اپنی نئی فلم کے بارے عوامی طور پر بات نہیں کی، میں اب بھی آپ کو زیادہ کچھ نہیں بتاسکوں گا البتہ میں فلم کا ٹائٹل بتا سکتا ہوں۔ 
عامرخان کاکہناتھاکہ میری نئی آنےوالی فلم کانام’’ستارےزمین پر‘‘ہے،یہ فلم 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم’’تارے زمین پر ‘‘ کی تھیم سے ملتی جلتی ہوگی۔
واضح رہے کہ2007 میں عامر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’تارے زمین پر‘‘ میں عامر خان نے آرٹ ٹیچر رام شنکر کا کردار ادا کیا۔ 
نئی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ تارے زمین پر ایک جذباتی فلم تھی لیکن یہ نئی فلم آپ کو ہنسائے گی، یہ فلم آپ کو تفریح ​​فراہم کرے گی۔
عامر خان نے نئی آنے والی فلم کے بارے میں بتایا کہ’’ تارے زمین پر‘‘ میں نے ایک بچے کی زندگی بدلنے میں مدد کی تھی تاہم’’ ستارے زمین پر‘‘ میں اس سے الٹ ہوگا،9 لڑکے جن کے اپنے مسائل ہیں وہ میری مدد کریں گے۔
اس کےعلاوہ عامر خان نے فلم کی کاسٹ اور شوٹنگ کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔عامرخان خوداس فلم کو پروڈیوس بھی کریں گے۔